اسلام آباد: پاکستان نے کھیل کے میدان میں تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا، رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا میں عہدہ مل گیا۔
رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری ہوئی ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کے لیے سفارتی اور کھیلوں میں اہم پیش رفت ہے، تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹ بال کے فروغ کے عزم کا مظاہرہ کیا، آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹ بال برادری کا باوقار اور تعمیری رکن بن کر اُبھرے گا۔