ممبئی : بولی وُڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اعلان کیا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار نے تصدیق کی کہ ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جا رہی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے وضاحت بھی کی کہ اہل خانہ اور ان کے اسٹاف کو بھی کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کے عمل سے گزارا جا چکا ہے اور اب ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو بھی لوگ گزشتہ 10 روز کے دوران ان کے قریب رہے ہیں ،ان سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے ٹیسٹ کروا لیں۔