بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر نے 15 سال بعد اپنی دوسری اہلیہ فلمساز کرن راؤ کو طلاق دی۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم کافی عرصے سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن یہ فیصلہ اب کیا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نے فلمساز کرن راؤ کے ساتھ دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی۔