وزیراعظم کے متعلق متنازع ٹویٹ، امریکی سفارتخانے نے معافی مانگ لی

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا ٹویٹ شیئر کرنے پر معذرت کرلی، جس میں بظاہر وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے سیاسی بات کی گئی تھی۔
امریکی سفارت خانے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر احسن اقبال کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کردیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے امریکی سفارت خانے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد امریکی سفارت خانے نے احسن اقبال کا ری ٹویٹ اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ہٹادیا۔


امریکی سفارت خانے نے وضاحتی ٹویٹ میں کہا کہ اس غیر مجاز پوسٹ کے نتیجے میں کسی قسم کی الجھن پیدا ہونے پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

U.S Embassy