واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخاب کا حتمی مرحلہ کل پایۂ تکمیل تک پہنچے گا، اس سلسلے میں گہما گہمی عروج پر ہے۔
صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کامیابی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ قبل ازوقت ووٹنگ میں 75 ملین سے زائد شہری حق رائے دہی استعمال کرچکے۔
سوئنگ اسٹیٹس کی اہم ریاست شمالی کیرولینا میں ووٹر ٹرن آؤٹ 55 فیصد رہا۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔
کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔
دونوں امیدواروں میں محض ایک دو پوائنٹس کا فرق بتایا جارہا ہے۔ ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پنسلوانیا میں ٹرمپ جب کہ مشی گن، وسکونسن میں کملا ہیرس آگے ہیں۔