ڈیرہ غازی خان: امریکی خاتون سیاح سے اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان: ڈیرہ غازی خان میں غیر ملکی نوجوان خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فورٹ منرو میں ٹور گائیڈ نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
زیادتی کا شکار امریکی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور بلاگر ہے جو سیاحت کی غرض سے فورٹ منرو ہل اسٹیشن پر آئی تھی۔ لڑکی کی درخواست پر تھانہ فورٹ منرو میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ امریکی نوجوان خاتون سیاح 15 جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔ فورٹ منرو بارڈر ملٹری پولیس نے بلاگر کی شکایت پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون کے مطابق ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کے ویڈیو کلپس بھی ریکارڈ کیے۔
بی بی سی اُردو کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے امریکا کی خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ ریپ اور واقعے کی ویڈیو بنا کر انہیں پیسوں کی غرض سے بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 17، 18 جولائی کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ مقامی مجسٹریٹ کے احکامات پر بدھ کی صبح خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

American tourist girlDG Khangang rape