امریکی مارشل آرٹ کھلاڑی امبر لیبروک کا قبول اسلام

واشنگٹن: امریکا سے تعلق رکھنے والی ایم ایم فائٹر 35 سالہ امبر لیبروک نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر کلمۂ طیبہ پڑھ لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر امبر لیبروک اپنے استاد مجید حمید کے ذریعے اسلام سے متعارف ہوئیں اور تمام دینی معلومات بھی ان سے ہی حاصل کیں۔
امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے کے اپنے سفر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلوں میں ناکامی نے مایوس کردیا تھا۔ دل ہر وقت اداس رہتا تھا۔ ہر طرف اندھیرا سُجھائی دیتا اور امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی تھی۔
ایسے میں مجید بھائی نے مجھے اسلام سے روشناس کرایا۔ جیسے جیسے احکام الٰہی کو سمجھتی گئی، مجھے حوصلہ اور توانائی ملی۔ ایک ایسی روشنی جس نے میری زندگی کے اندھیروں کو ختم کردیا۔
امیبر لیبروک نے رواں برس جولائی میں اسلام قبول کیا، تاہم سوشل میڈیا پر احساسات کو اب قلم بند کیا ہے۔ وہ ہر جمعہ اسلامی سینٹر جاتی ہیں اور دینی تعلیمات سیکھتی ہیں۔

Accepted IslamAmber LeibrockAmerican Martial Artist