امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہوگیا!

کراچی: رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 18 پیسے سستی ہوگئی۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوگیا تھا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166.72 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دوسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 166 روپے 95 پیسے ہوگئی تھی۔
تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر 19 پیسے سستا ہوا، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 166 روپے 76 پیسے ہوگئی تھی۔
رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز امریکی ڈالر مسلسل دوسرے دن سستا ہوگیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 18 پیسے سستی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی نئی قیمت 166 روپے 76 پیسے سے کم ہوکر 166 روپے 58 پیسے ہوگئی ہے۔

American dollarrate decrease