امریکی شہری کا کدو سے بنی کشتی میں 65 کلومیٹر سفر

میساچوسٹس: امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے کدو کی کشتی بنا کر کینی کٹیکٹ دریا میں 64.37 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔
امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر فلورینس سے تعلق رکھنے والے ڈیو روٹھ اسٹین نے 464 کلو وزنی کدو کو اندر سے کھوکھلا کرکے وقتی کشتی بنایا اور ڈیئر فیلڈ سے ہولیوکے تک 64.37 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرکے طویل فاصلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
یہ ریکارڈ فی الحال امریکی ریاست نیبراسکا سے تعلق رکھنے والے ڈوانے ہینسن کے پاس ہے، جنہوں نے 2022 میں 60.35 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔
ریاست مشوری کے شہر لیبنن سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کیونے نے گزشتہ ماہ 61.7 کلومیٹر طے کیا، لیکن ان کی کوشش کی ابھی گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تصدیق کی جانی باقی ہے۔

 

american citizenpumpkin boattravels 65 KM