امریکی شہری کو 2 لاٹریوں نے کروڑ پتی بنادیا

واشنگٹن: دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کے ایک غریب شہری کی قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ خوشی سے نہال نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ امریکا کے شہری نے ساڑھے تیس لاکھ ڈالرز سے زائد کی لاٹری جیتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں نے 16 جولائی کو پہلی لاٹری خریدی تھی جس سے میں نے 40 ہزار ڈالرز کی رقم جیتی۔ امریکی باشندے کا کہنا تھا کہ چالیس ہزار جیتنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میری قسمت بہت اچھی ہے اور میں نے اسی روز 30 لاکھ ڈالرز انعام کی لاٹری خرید لی۔
شہری نے میڈیا کو بتایا کہ جب لاٹری نکلی تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا کیوں کہ میں نے تیس لاکھ ڈالرز کا جیک پوٹ جیتا تھا، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ قسمت مجھ پر اتنی مہربان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال فلوریڈا کے 20سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی تھی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری تھی۔

american citizenlotteryWins