منتخب قیادت سے ہی گفتگو کرتے، پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم پاکستانی عوام کی منتخب کردہ قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، افغانستان، پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ سابق ارکان افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کررہے ہیں، سابق ارکان اور ان کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بدعنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔

 

America has no RolePakistani Leaders ElectionUS Spokerperson