موسم سرما میں ٹھنڈے پانی سے نہانے کے حیرت انگیز فوائد

نیویارک: سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا بظاہر تکلیف دہ لگتا ہے، تاہم سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا درحقیقت متعدد صحت بخش فوائد کا حامل ہے جو کچھ یوں ہیں۔
ٹھنڈے پانی سے نہانے سے خون کی گردش تیز ہوتی ہے، جسم کے اہم اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں سردی کے خلاف مزاحمت کو بہتر بناتا ہے۔
کچھ مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا مدافعتی نظام کو اور زیادہ فعال کردیتا ہے۔ یہ امر مدافعتی خلیوں (WBCs) کی پیداوار کو بھی بڑھاتا ہے۔
ٹھنڈا پانی مجموعی طور پر اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے جس سے دماغی ہوشیاری اور بیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی توانائی کو فروغ دیتا ہے جس سے آپ خود کو چوکنا محسوس کرتے ہیں۔
ٹھنڈے پانی سے نہانے سے اینڈورفن ہارمون کی سطح بھی بڑھتی ہے۔ اینڈورفن ایسا ہارمون ہے جو موڈ کو بہتر کرتا اور تنائو و اضطراب کی کیفیات میں کمی لاتا ہے۔
ٹھنڈا پانی جلد پر موجود چکنائی کی کمی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بالوں کو قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔
جب ٹھنڈا پانی سے نہایا جاتا ہے تو جسم اپنا بنیادی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے جسمانی توانائی خرچ کرتا ہے جس سے اضافی کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

 

Amazing Benefits of Cold WaterBathNew ResearchWinter