سی پیک کے تحت اسٹیل مل کی 1500 ایکڑ اراضی چین کو تفویض

کراچی: نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملزکی 1500 ایکڑ زمین انڈسٹریل پارک کیلئے مختص کی گئی اور اس کی ترقی سی پیک کے تحت چینی حکام کو تفویض کی گئی تھی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں کراچی میں مزید صنعتی پارکس کے قیام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سے گفتگو میں گوہر اعجاز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے صنعتی یونٹس قائم کرنے کے لیے اسے چینی حکام کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صنعت کاری ہی معیشت کو ترقی دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا واحد حل ہے اور یقیناً اس سے خوشحالی و ترقی کے نئے راستے کھلتے ہیں۔

 

1500 Acres LandchinaCPECStill mill