نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے میئر پر رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کو آج وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، میئر نیویارک کو 5 مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ایرک ایڈمز کو کئی دہائیوں تک کو جیل میں رہنا پڑسکتا ہے۔
دوسری جانب میئر نیویارک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے کے مطالبات کو مسترد کرتا ہوں۔
میئر نیویارک پر بنائے گئے مقدمے کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 2021 میں ایرک نے ترک شہریوں سے پُرتعیش ہوٹلز میں قیام اور مہنگے ریسٹورنٹس میں دعوتیں قبول کیں، جس کے عوض ایرک نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود قونصل خانے کی عمارت کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
خیال رہے، کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز میئر ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر وہاں کی تلاشی بھی لی تھی۔