اسلام آباد: سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی میں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
پنجاب اسمبلی سے پی پی 137 کے امیدوار ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی جس میں ابو زر نے نجم ثاقب سے کہا کہ آپ کی ایفرٹس سب رنگ لے آئے ہیں، اس پر نجم ثاقب نے کہا کہ مجھے انفارمیشن آگئی ہوئی ہے، اب بتائیں اب کرنا کیا ہے۔
ابوزر چدھڑ نے کہا کہ ابھی ٹکٹ چھپوارہے ہیں ناں، چھاپ دیں اس میں دیرنہ کریں ٹائم تھوڑا ہے، نجم ثاقب نے کہا کہ بس بابا کو ملنےآجانا شکریہ ادا کرنے کے لیے اور کچھ نہیں، اس پر ابوزر چدھڑ نے رضامندی کا اظہار کیا۔
نجم ثاقب نے کہا کہ 11بجے تک واپس آجائیں گے ان کو جپھی ڈالنے آجانا بس، انہوں نے بہت محنت کی، بہت محنت کی ہے، اس پرابوزر نے کہا کہ بہت زیادہ، اچھا میں سوچ رہا تھا پہلے انکل کے پاس آؤں یا شام کو ٹکٹ جمع کراکر آؤں، اس پر نجم ثاقب نے کہا کہ وہ مرضی ہے تیری لیکن آج کے دن میں مل ضرور لینا بابا کو، ابوزر نے جواب دیا کہ ہاں ضرور، سیدھا ہی ان کے پاس آنا ہے، 12 بجے ٹائم ختم ہوجانا ہے۔
نجم ثاقب نے ابوزر کو ہدایت کی کہ ٹکٹ چھپوائیں، تصویر بھیجیں اورپھر وہ کرکے آئیں اس پر ابوزرچدھڑ نے اوکے کہا۔