علامہ خادم کے فالوورز نے ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا، رابی

لاہور: پچھلے سال دنیائے موسیقی کو خیرباد کہنے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے فالوورز نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا۔
انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’خادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اس ملک اور دین کی بھلائی کے لیے جو کچھ بھی کیا اللہ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے فالوورز نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔‘‘

Allama Khadim Rizvi DeathRabi peerzada