میمن ہمارے سپر ہیروز ہیں، صدر علوی کا پرسنالٹی ایوارڈ تقریب سے خطاب
کراچی: آل پاکستان میمن فیڈریشن کی جانب سے پرسنالٹی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ میمن ہماری بہترین قوم ہے اور یہ ہمارے سپر ہیروز ہیں۔
آل پاکستان میمن فیڈریشن کی جانب سے پرسنالٹی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ میمن برادری ایک ایسی برادری ہے، جس نے پاکستان کی تخلیق کے وقت دل کھول کر عطیات دیے، میمن برادری ہمارے سپر ہیروز ہیں اور ہم ان کے کام سے بہت متاثر ہیں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میمن برادری کا بڑا ہاتھ ہے، اس موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ میمن کمیونٹی 57 جماعتوں کی ایک جماعت ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میمن برادری کی کاوشیں شامل ہیں، میمن برادری کے مخیر افراد کے زیرِ اہتمام 30 سے زائد اسپتال، درجنوں کلینکس اور 40 سے زائد اسکول اپنی خدمات بلاتفریق رنگ و نسل اور زبان سرانجام دے رہے ہیں، اس موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن کی جانب سے میمن کمیونٹی کی معروف شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔