کراچی: آل پاکستان ہندو پنچایت نے وزیراعلیٰ سندھ سے دیوالی کے اگلے روز ہونے والا پاکستان میڈیکل کا ٹیسٹ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ہندو پنچایت کے رہنما روی دوانی نے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ٹیسٹ واپس لینے کی درخواست کی ہے، کیوں کہ دیوالی کے اگلے دن 15 نومبر 2020 کو میڈیکل ٹیسٹ شیڈول ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہماری برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا ٹیسٹ دینے کے باعث دیوالی کا جشن نہیں منا سکیں گے۔ لہٰذا اُن کا ٹیسٹ کسی اور عام دن لیا جائے۔