Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

نفرت کرنے والوں پر ترس آتا، شاید اُنہیں کبھی پیار نہیں ملا، علیزے شاہ

کی طرف سے ویب ڈیسک پر اکتوبر 28, 2024

کراچی: اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے فیشن سینس پر کی جانے والی تنقید کا کرارا جواب دے ڈالا۔
اداکارہ علیزے اس وقت امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اس دوران انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کررہی ہیں۔
علیزے نے لکھا، مجھے پتا ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناتے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں۔
انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں، لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!
انہوں نے مزید لکھا، مجھے اُن پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔
علیزے، جن کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں، اپنے ڈرامے عشق تماشا، میرا دل میرا دشمن، جو تُو چاہے شامل ہیں۔
چھٹیوں کے دوران، وہ جدید اسٹائل میں اپنی تصویریں اور ڈانس ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔

Actress Alizeh ShahcriticizeFashion SenseFrom Social Media Users
  • انٹرٹینمنٹ
  • خاص خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

دنیا کا مہنگا ترین برگر، قیمت 11 ہزار ڈالر

نامناسب سلوک پر جوانی پھر نہیں آنی 3 میں کام سے انکار کیا، ثروت گیلانی

لاہور ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 8 وکٹیں اور جنوبی افریقا کو 226 رنز درکار

کینسر سے صحت یابی کے بعد اریج فاطمہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

آغا خان پنجم کی شکاگو میراتھون میں شرکت: یوم پیدائش پر طویل فاصلہ طے کرکے صحت مندی کا پیغام دیا

زیبسٹ کے سالانہ بک فیئر کا نمایاں شخصیات کی شرکت کے ساتھ آغاز

مصری میڈیا کا غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہونے کا دعویٰ

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں