علی ظفر ہتک عزت کیس جیت گئے: میشا شفیع کو 50 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا۔ علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
عدالت نے میشا شفیع کو ہراسانی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی روک دیا۔
دھیان رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے اور 284 پیشیاں ہوئیں، اس دوران 9 ججز کے تبادلے ہوئے۔