لاہور: معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام سوہنا نبی جاری کردیا۔
علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام سوہنا نبی کے ذریعے نبی پاک ﷺ سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ہے۔
علی ظفر نے نعتیہ کلام کی ویڈیو اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "سوہنا نبی” پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور یاد میں ایک عاجزانہ نعت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ نبی پاک ﷺ کی زندگی اور پیغام نے اندھیروں میں گھری دنیا میں روشنی ڈالی اور آج بھی اس کی مثال ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسانیت کیسے ایک دوسرے کے لیے وقار، رحم اور شفقت کے ساتھ رہ سکتی ہے۔
علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تخلیق کے لیے محبت اور عقیدت کا میرا چھوٹا سا اظہار ہے۔
واضح رہے کہ علی ظفر اس سے قبل بھی کئی نعتیہ کلام پیش کرچکے ہیں، جو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیے گئے۔