اداکار علی رحمان بھی کورونا کی زد میں آگئے!

کراچی: اداکار علی رحمان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔
اداکار علی رحمان نے گزشتہ روز اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بدقسمتی سے میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود سے رابطے میں آنے والے لوگوں کو آگاہ کردیا ہے اور الحمدللہ وہ تمام لوگ محفوظ ہیں۔
علی رحمان نے تمام لوگوں سے ان کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ماسک پہننے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ علی رحمان سے قبل متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

ActorAli RehmanCovid 19Possitive