ٹورنٹو: اداکار علی کاظمی جو ماضی کے مقبول اداکار جوڑی راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کے صاحبزادے ہیں، اُن کی اور اداکارہ مہر جعفری کی فلم ’فنی بوائے‘ کو آسکر ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد کرلیا گیا۔
کینیڈا کی جانب سے اداکار علی کاظمی اور اداکارہ مہر جعفری کی فلم فنی بوائے کو 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلم فنی بوائے کی ہدایت کارہ بھارتی نژاد فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بناچکی ہیں۔
فلم کی کہانی شیام سلوادورائے کے اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو 1994 میں شائع ہوا تھا، یہ ناول اور فلم سری لنکا میں تامل اور سنہالیوں کی کشیدگی کے پس منظر میں ایک لڑکے کی کہانی پر مبنی ہے۔