جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی

لاہور: سینئر سیاست دان اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطان کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل میں 2021 کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز ٹیم کے اونز عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔
لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔
دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں، وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی جب کہ ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔
واضح رہے کہ عالمگیر ترین سابق رکن اسمبلی جہانگیر ترین کے بھائی ہیں۔ ان کے خاندان کا شمار ملک کے معروف بزنس مین گھرانوں میں ہوتا ہے۔

 

Alamgir TareenJehangir Tareen BrotherOwner Multan Sultan'sPSL FranchiseSuicide