لاہور: حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں اجتماعی اعتکاف پر پابندی عائد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں آج ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھیں گے اور نماز عصر کی ادائیگی کے بعد اعتکاف بیٹھنے کا سلسلہ شروع ہوگا، تاہم کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد حکومت نے ملک بھر میں اجتماعی اعتکاف پر پابندی عائد کردی ہے۔
پنجاب اوقاف کے زیرانتطام مساجد میں بھی اعتکاف پرمکمل پابندی ہے، مساجد میں چار سے پانچ افراد الگ الگ معتکف ہوسکیں گے، معتکفین اجتماعی سحری اور افطار سے گریز کریں گے، جمعۃ الوداع اور طاق راتوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔