کراچی: شہرِ قائد میں فضائی آلودگی بڑھنے سے سانس کا مرض پھیلنے لگا، اس حوالے سے شہریوں کی بڑی تعداد سانس کے عوارض کا شکار ہونے لگے۔
صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں سانس کے مرض میں یومیہ 80 سے 90 بچے سرکاری اسپتال آرہے ہیں، گلے اور سینے کے انفیکشن بڑھنے سے دمہ کا مرض ہوتا ہے۔
صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے مقابلے اس وقت کراچی میں سانس کے مرض میں دگنا اضافہ ہوا ہے، احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو سانس کا مرض تشویش ناک صورت اختیار کرسکتا ہے۔