کراچی: پاکستان کے سینئر ٹی وی اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ عروہ حسین کے تمیز سیکھنے کی ضرورت پر زور دے دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کام تو نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ انہیں بہت جلدی غصہ آتا ہے، ایک دو بار اداکارہ کی ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی اور اگر یہ سچ ہے تو انہیں انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹیلی وژن پر انٹرویو کے دوران اعجاز اسلم سے سوال ہوا کہ کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہو اور آپ کو لگتا ہے کہ انہیں مینرز(تمیز، آداب، طور طریقے) کی ضرورت ہے؟ اس پر اعجاز اسلم نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ ’’عروہ حسین‘‘، کیوں کہ ان کے بارے میں لوگوں سے سن رکھا ہے کہ وہ بہت جلد غصہ کر جاتی ہیں، ایک دو بار ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی لیکن یہ جھوٹ بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ میری یہ بات جھوٹ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ میرے پاس دونوں طرف کی رائے نہیں آئی اور نہ میں نے عروہ کو کسی سے بدتمیزی کرتے دیکھا، اداکارہ مجھ سے بہت اچھے سے پیش آتی ہیں۔
اُن کہنا تھا کہ اگر جو باتیں سن رکھی ہیں وہ درست ہیں تو عروہ حسین کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔