احد رضا میر اور رمشا خان کے لندن میں سیرسپاٹے، تصویر وائرل

کراچی: پاکستانی شوبز کے معروف ستاروں احد رضا میر اور رمشا خان کے تعلقات کے حوالے سے ان دنوں خبروں کا بازار گرم ہے۔
احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، البتہ رمشا خان متعدد بار احد رضا میر کو انڈسٹری میں اپنا بیسٹ فرینڈ کہتی نظر آئیں۔
اب ان دونوں کے تعلقات کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں، جس کی وجہ دونوں اداکاروں کی تصویر ہے۔
سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور رمشا خان کی تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں دونوں کو لندن کی سڑکوں پر ایک ساتھ گھومتے دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ لندن میں ہونے والے شوبز انڈسٹری کے مشہور ایوارڈ شو میں بھی دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ میزبانی کی تھی۔

 

ActorAhad Raza MirFriendship and boundingLondonPics viralRamsha KhanTogether