کراچی: اداکار احد رضا میر اور پاری گرل دنانیر مبین کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے زور پکڑنے لگیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں احد رضا میر اور دنانیر مبین چند اور لوگوں کے ساتھ کیلیفورنیا کے ایک ساحل کے کنارے لنچ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل چکی، جس نے احد اور دنانیر کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مزید بڑھادیا ہے۔ یہ ویڈیو تھوڑی دھندلی ہے، تاہم انسٹاگرام پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر احد رضا میر اور دنانیر مبین ہی ہیں۔
ان ویڈیو میں احد اور پاری گرل کے گھر والے یا دوست بھی موجود نظر آرہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ احد رضا میر اور دنانیر ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں جب کہ کچھ نے دنانیر کو سجل سے طلاق کے بعد احد سے دُور رہنے کا مشورہ دیا۔