اداکار احد رضا میر کے متعلق والدہ کے حیرت انگیز انکشافات

کراچی: سینئر اداکار آصف رضا میر کی اہلیہ ثمرہ رضا میر کا اپنے بیٹے سے متعلق کہنا ہے کہ ان کا بیٹا احد اسکن پروڈکٹس ان سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر احد رضا میر کا والدہ ثمرہ رضامیر کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔
والدہ نے دوران شو احد رضا میر کے لیے طنزیہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ احد بے حد صفائی پسند ہیں، اتنے صفائی پسند کہ جب آپ ان کے کمرے میں جائیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی دھماکا ہوا ہو۔


ثمرہ رضا نے مزید بتایا کہ احد مجھ سے زیادہ اسکن پروڈکٹس استعمال کرتا ہے اور مجھے شرم آتی ہے جب میں اسکن پروڈکٹس احد سے لے کر استعمال کروں۔
انہوں نے کہا کہ احد سے پیسے ادھار لینے کے علاوہ اسکن پروڈکٹس بھی ادھار لے کر استعمال کرتی ہوں۔

احد رضا میرانٹرویوانکشافاتوالدہ