آغاعلی نے اپنی فلم ’رات‘ کی پہلی جھلک جاری کردی

کراچی: گلوکاری اور اداکاری کے بعد ہدایت کاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھنےکا اعلان کرنے والے آغا علی نے بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم ’رات‘ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔
آغا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم ’رات‘ کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہے، فلم کے اس پوسٹر پر آغا علی اپنی اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری آنے والی ویب فلم ’رات ‘ کا موشن پوسٹر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔‘
اداکار نے مزید لکھا کہ ’فلم میں انتہائی باصلاحیت اداکارہ حناالطاف کے ساتھ نظر آؤں گا۔‘
اپنی فلم کی ریلیز کے بارے میں بتاتے ہوئے آغا نے لکھا کہ ’یہ اس ماہ اگست میں اردو فلِکس پر ریلیز ہوگی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ یہ بتاتے ہوئے بے حد پُرجوش ہیں کہ یہ اُن کا ہدایتکاری کی دنیا میں پہلا قدم ہے اور بطور پروڈیوسر اُن کی پہلی فلم ہے تو وہ بہت زیادہ گھبرائے ہوئے ہیں۔‘
آخر میں آغا نے لکھا کہ ’وہ امید کرتے ہیں کہ یہ فلم ناظرین کو پسند آئے گی۔‘
خیال رہے کہ آغا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ دنوں قبل اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ہدایت کاری کی دُنیا میں قدم رکھ دیا ہے

Agha Ali released the first glimpse of his film 'Raat'