جارح مزاج اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لیہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔ حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز کی شادی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔
قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ،، نئے سفر کا آغاز!۔
حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

Hassan NawazMarriage ceremonyPakistani Cricketer