تین روز قیمتیں گرنے کے بعد سونے کی قیمت میں 24 ہزار کا بڑا اضافہ

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں 3 روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ اس سے قبل تین روز تک مسلسل سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 240 ڈالر کے بڑے نوعیت کے اضافے سے 4 ہزار 916 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 24 ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 20 ہزار 576 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 741 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 146 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 636 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 841 روپے کی سطح پر آگئی۔

24 Thousand Gold per Tola SurgeBig Increasegold priceLocal MarketSilver Price