اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کشمیر میں انتخابی مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل کر کے خصوصی طیارے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی آج امریکہ روانگی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ امریکہ میں وہ منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکہ میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کہ بلاول بھٹو زرداری کی بیرون ملک مصروفیات کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کو کشمیر کے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی کی جانب سے جاری انتخابی مہم چلائیں گی اور اپنے دورہ کشمیر میں پارٹی کارکنان سے بھی خطاب کریں گی