کراچی: دوپہر سے کراچی میں بادلوں کے وقفے وقفے سے برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل سمیت شہر بھر میں تیز بارش شروع ہوگئی۔
مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
بارش کے باعث 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئیں۔ نشیبی علاقوں میں بھی پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں دشواری پیش آئی۔
کراچی بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔