بریک اپ کے بعد وقت ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے، انوشے اشرف

کراچی: اداکارہ انوشے اشرف نے طویل رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کی تکلیف کے بارے میں بات کی ہے۔
انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں میرا 9 سالہ طویل رشتہ ختم ہوگیا اور میں ابھی تک اُس غم یا تکلیف سے باہر نہیں نکل سکی۔
اس پر انوشے اشرف نے خاتون صارف کو مخاطب کرکے کہا کہ کسی کے ساتھ 9 سال گزارنا ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے، یقینی طور پر 9 سال کی رفاقت ختم ہو تو اس کا زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے بعد وقت ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور چیزیں یا حالات بہتر ہونے کا کوئی بھی نہیں بتا سکتا مگر ان حالات میں اپنی لیے جینا کمال ہے۔
انوشے اشرف نے صارف کو آگے بڑھنے اور اپنے لیے آج سے ہی زندگی جینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی سے زندگی میں اپنے لیے کچھ کریں، جستجو پیدا کریں، اگلی صبح جب سوکر اٹھیں تو سب بھول کر آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے کچھ دن بہت بھاری ہوں گے مگر کچھ میں دکھ کی کیفیت کم ہوگی مگر یہ اچھی پیش رفت کا آغاز ہے اور ایک دن آپ اس حالت سے نکل جائیں گی۔

ActressAnoushay AshrafBig RevealedBreakup