75 سال بعد کتاب لائبریری کو واپس کردی گئی

نیوجرسی: لائبریری سے مطالعے کے لیے لی گئی کتاب بالآخر 75 برس کے طویل عرصے بعد واپس کردی گئی۔
جرسی سٹی فری پبلک لائبریری کا کہنا تھا کہ 89 سالہ باب جیبلونسکی نے جیمز جے فیرس ہائی اسکول کی برانچ سے 1947 سے مصنف اوڈن روڈولف کی کتاب ہٹلر کا اجراء کرایا تھا۔
جیبلونسکی کا کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں اپنے گھر کی تنظیمِ نو کے دوران یہ کتاب دوبارہ ملی اور وہ یہ چاہتے تھے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسے واپس لائبریری تک پہنچایا جائے۔
کتب خانے کے مہتمم کا کہنا تھا کہ کتاب بہترین حالت میں ہے اور اس میں اس کا اصلی ریفرنس کارڈ بھی موجود ہے۔
آفیشلز کا کہنا تھا کہ جیبلونسکی کو 75 سال تک کتاب رکھنے کے جرمانے کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی کیوں کہ مارچ 2021ء سے لائبریری میں جرمانے کا معاملہ ختم کردیا گیا ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں وِنی پیگ پبلک لائبریری نے بتایا تھا کہ ڈینیل ای جیسی کی کتاب بیس بال حال ہی میں واپس کی گئی جب کہ اس کتاب کو 18 جون 1974ء کو واپس کیا جانا تھا تاہم، اس لائبریری نے بھی 2021ء میں لیٹ فیس کو ختم کردیا تھا۔

After 75 yearsBook returnNew JerseyUSA