آسٹریلیا میں سو سال بعد کینگرو کی بونی نسل پھر سامنے آگئی

آسٹریلیا: خرگوش کے برابر جسامت رکھنے والے ننھا کینگرو آسٹریلیا میں 100 برس بعد پھر سامنے آگئی ہے۔
انہیں بیٹونگز کہا جاتا ہے جو دو صدی قبل آسٹریلیا کے 60 فیصد رقبے پر عام پائے جاتے تھے، لیکن آبادی میں اضافے، جنگلات کے کٹاؤ، کتے، بلیوں اور لومڑیوں کے شکار بننے کے بعد ان کی تعداد تیزی سے ختم ہوکر غائب ہوگئی تھی۔


اب سو برس بعد آسٹریلیا کے جزیرہ نما، یارکے میں یہ ننھی مخلوق دوبارہ دیکھی گئی ہے اور ماہرین نے دو سال میں ایسے 120 جانور قدرتی ماحول میں چھوڑے ہیں۔ لیکن ان کے حدود پر حفاظتی باڑ لگاکر شکاری جانوروں سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس عرصے میں ان کی آبادی بڑھی ہے اور 45 میں سے 42 ماداؤں کے سینے پر قدرتی تھیلی میں بچہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک خوش آئند بات ہے۔
توقع ہے کہ پورے آسٹریلیا میں ان کی آبادی 12000 سے کچھ زائد ہوسکتی ہے اور اس انتہائی کمیاب جانور کو بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بلیوں اور لومڑیوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

 

After 100 Years reappearedAustraliaSmallest Kangaroos