راولپنڈی: پاکستان کو جوہری طاقت بنانے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے 23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا، پاکستان نے 23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن بحال کرتے ہوئے جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا، مسلح افواج اور قوم اس خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
23 years ago on this day, Pakistan restored balance of power in the region by successfully establishing credible minimum nuclear deterrence. AFs and the nation pays tribute to all those involved in making this dream come true. #YoumeTakbeer
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 28, 2021
خیال رہے 28 مئی 1998 قومی تاریخ کا عظیم دن ہے، آج سے 23 برس پہلے پاکستان دنیا کی ذمے دار جوہری قوت کے طور پر سامنے آیا۔
22 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا، ایٹمی دھماکے اس لیے کیے گئے کہ 11 مئی 1998 کو پوکھران میں تین بم دھماکے کرکے بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
بھارتی قیادت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو خطرناک دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا، ایک طرف بھارت دھمکیوں اور اسرائیل کی مدد سے پاکستان کی ایٹمی تجربہ گاہوں پر حملے کی تیاری کررہا تھا تو دوسری طرف مغربی ممالک پابندیوں کی دھمکی دے کر پاکستان کو ایٹمی تجربے سے باز رکھنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
28 مئی کے دن پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی دھماکے کیے۔