پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے 15 جولائی سے واہگہ بارڈ کھولنے کا اعلان کردیا۔

جیونیوز کے مطابق اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھتے ہوئے  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے واہگہ بارڈر 15 جولائی سے کھولا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا اور معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کورونا سے پہلے کی پوزیشن پرتجارت بحال کی ہے۔