کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکُش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔
افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خودکُش دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق دھماکے میں ہونے والی اموات کی حتمی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔