کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 روسی سفارت کاروں سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارت کاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔
اطلاعات کے مطابق خودکُش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے جمعہ کو بھی افغانستان کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں طالبان کے حمایت یافتہ عالم دین مجیب انصاری بھی شامل تھے۔