کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں پہلی شکست

شارجہ: افغانستان نے بالآخر پاکستان کے خلاف پہلی فتح کا ذائقہ چکھ ہی لیا، افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح ہے۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 93 رنز کا مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے۔ نجیب اللہ زردان 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ رحمان اللہ گرباز 16، ابراہیم زردان 9 اور کریم جنت 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان ہر 92 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 15 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جب کہ کپتان راشد خان، عظمت اللہ عمر زئی اور نوین الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

1st T 20AfghanistanBeat PakistanFirst TIme in Cricket HistoryT 20 series