غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، افغان طالبان

کابل: افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے اور اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔
سہیل شاہین نے مزید کہا کہ ایسی کسی بھی توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہوگی، جس کا ردعمل سامنے آسکتا ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بہتر زندگی کے لیے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔
مزید براں افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا مکمل ہونے تک حکومت کا اعلان نہیں کریں گے، طالبان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی تک حکومت اور کابینہ کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ طالبان پر پابندیاں ان کے اقدامات پر منحصر ہیں، امریکا کی پہلی ترجیح اپنے شہریوں کو کابل سے جلد سے جلد نکالنا ہے۔

Afghan talibanAfghanistanAmerican troopsInterviewNato TroopsNo ExtensionSohail ShaheenTaliban spokesman