امریکی فورسز کے سازوسامان اور گولا بارود پر افغان طالبان کا قبضہ

کابل: افغانستان میں طالبان نے امریکی فورسز کے چھوڑے گئے ساز و سامان اور گولا بارود پر قبضہ کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طالبان نے امریکی افواج کی واپسی کے بعد چھوڑی گئی فورسز کی گاڑیوں اور بکتربند گاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی کچھ تصاویر سامنے آنے کے بعد کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ جون میں 700 فوجی گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے، جنہیں اب طالبان اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے افغان فورسز کے بھی متعدد ہتھیار قبضے میں لے رکھے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کا بتانا ہے کہ 30 جون تک کی جانے والی تحقیقات میں یہ شواہد سامنے آئے کہ طالبان نے 715 عام گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا ہے جب کہ اس کے علاوہ بھی متعدد سازو سامان اور گولا بارود قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں جن کی طالبان نے فی الحال کوئی تصاویر یا ویڈیوز جاری نہیں کی ہیں۔
امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے نتیجے میں گزشتہ روز امریکی فوج نے بگرام ایئربیس کو 20 سال بعد خالی کیا ہے جو اب باضابطہ افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق بگرام ایئربیس القاعدہ کے خلاف امریکی جنگ کا مرکز تھا۔

افغان طالبانافغانستانامریکی سامانقبضہ