کراچی میں کچھ پابندیاں نرم، کچھ برقرار رہیں گی: مرتضیٰ وہاب

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے باعث لگائی گئی کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے اور کچھ برقرار رہیں گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں حکومت سندھ اور نجی بینک کی جانب سے مشترکہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ رک گیا ہے، اب اس کو کمی کی طرف لے کرجانا ہے، موبائل سم کو بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگوانے آئے، گزشتہ روز ہم نے ایک لاکھ 60 ہزار ویکسین کا ہندسہ عبور کیا، پُرامید ہوں کہ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، این سی او سی اجلاس کے حساب سے 9 اگست سے نیا نوٹیفکیشن آجائے گا، کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے جب کہ کچھ برقرار رہیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مخالفت پر نہیں کام، کام اور کام پر یقین رکھتا ہوں، کراچی میں مثبت اور تعمیری کام کریں گے۔

administrator karachiCorona sanctionskarachimedia talkMurtaza Wahab