اداکارہ زویا ناصر کا اپنی موت کی افواہوں پر ردعمل

کراچی: اداکارہ زویا ناصر نے اپنی موت کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا میڈیا تصدیق کیے بغیر اتنی بڑی بڑی خبریں چلادیتا ہے، جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔
حال ہی میں زویا ناصر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ عرصہ قبل میری بھابی کا انتقال ہوگیا تھا، میں اپنی بھابی کے بہت قریب تھی تو میں اُن کی اچانک موت کی وجہ سے گہرے صدمے میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھابی کے انتقال کی خبر میڈیا پر وائرل ہوئی تو کسی نے ناصر ادیب کی بہو کی جگہ بیٹی لکھ دیا تھا، پھر میری بھابی کے بجائے میرے انتقال کی خبر پھیل گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے انتقال سے متعلق کئی خبریں شائع ہوئیں، میرے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی یہی لگا تھا کہ میرا انتقال ہوگیا ہے۔
زویا ناصر نے کہا کہ میں اپنی بھابی کے انتقال کی وجہ سے صدمے میں تھی اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کررہی تھی لیکن جب مجھے اپنے انتقال کی افواہ کا معلوم ہوا تو میں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کی۔
زویا ناصر نے مزید کہا کہ “میں پہلے ہی بھابی کی وجہ سے غم میں تھی اور پھر اپنی جھوٹی خبر دیکھ کر مزید غم زدہ ہوگئی، اُس وقت میڈیا نے انتہائی غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

Actressdeath rumoursInterviewMediaReactionZoya Nasir