اداکارہ سوزین فاطمہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی: ٹی وی اداکارہ سوزین فاطمہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اداکارہ سوزین فاطمہ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
سوزین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے شادی گزشتہ سال دسمبر کی 16 تاریخ کو کی تھی، تاہم سوزین کی جانب سے اپنی شادی کا خلاصہ تصاویر کے ساتھ گزشتہ روز کیا گیا۔
سوزین فاطمہ نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ دو لوگوں نے ایک سفر پر چلنے کا فیصلہ کیا، ہم نے محبت کو ڈھونڈا نہیں بلکہ ایک ساتھ بنایا ہے۔
انہوں نے اپنی شادی کی تصویر جیسے ہی شیئر کی، ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ سوزین فاطمہ نے کئی ڈراموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے، جن میں چاندنی، محبت ہے زندگی، میری ماں، جہیز، بانجھ، بڑی بہو اور دیگر شامل ہیں۔

ActressmarriagePics viralSuzain Fatima