کراچی: فلم اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ سونیا حسین نے وزیراعظم عمران خان کو فیورٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا، مجھے وزیراعظم عمران خان بہت پسند ہیں، عمران خان کچھ بھی کہیں میں 10 نمبر دوں گی۔
اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو بہتر بنائیں گے۔
سونیا حسین نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے حوالے سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے لاہور کا نقشہ بدل دیا اس لیے پسند ہیں۔