کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران جب سبھی نے آرام کیا، میں اُس وقت بھی کام کرتی رہی، بہت قسمت والی ہوں کیونکہ میری پیدائش کے بعد گھر میں پیسوں کی ریل پیل ہوگئی تھی۔
نئی پاکستانی فلم ‘کملی’ کی کاسٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں صبا قمر، عمیر رانا اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ شریک ہوئے۔
اس پروگرام کے دوران صبا قمر نے بتایا کہ بھارتی اداکار عرفان خان نے ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں میرے کچھ کلپ دیکھے تھے، اس لیے انہوں نے فلم کے لیے میرے نام کی سفارش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عرفان خان نے مجھے عیدی دی تھی اور عرفان خان کا عیدی میں دیا گیا نوٹ اب تک سنبھال کر رکھا ہے۔
دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے کہا کہ لوگوں کے کمنٹس میں بری باتوں کا تڑکہ ضرور ہوتا ہے، یہاں بغیر تحقیق زبان بندی کرنے کا رواج عام ہے۔